کامیاب انسانی ماڈل

انسانی تاریخ کی ساری کی ساری سوچ و بچار جس ہستی (محمد ﷺ) کو آج بھی دنیا میں سب سے پر اثر شخصیت مانتی ہے اس کی پیروی کرنے میں ہرج ہی کیا ہے؟ میرے خیال میں تو کامیاب انسانی ماڈل کی اس سے بڑی کوئی دلیل ہو نہیں سکتی۔

سوچ کی غذا

پیر، 9 نومبر، 2026

الحاد کے فکری چیلنجز اور ان کا جامع عقلی و الہیاتی جواب


تحریر و تحقیق: ڈاکٹر ابرار چوہدری

پیش لفظ: مادی تشکیک اور الہیاتی حقائق

عصرِ حاضر میں الحادی فکر اور سائنسی مادیت نے انسائیکلوپیڈیا اور سائنسی تحقیقات کی آڑ میں وجودِ باری تعالی، روح، معجزات اور اخلاقیات کے الہیاتی سرچشمے پر متعدد سوالات اٹھائے ہیں۔ پروجیکٹ "دی ہیومن ایکارڈ" (The Human Accord) کا یہ خاص حصہ انہی عقلی و الہیاتی چیلنجز کا معروضی، منطقی اور علمی تجزیہ پیش کرتا ہے۔ یہ فکری سلسہ 6 بنیادی سوالات اور ان کے تسلی بخش عقلی جوابات پر مشتمل ہے۔

باب اول: بنیادی سائنسی و فلسفیانہ چیلنجز

سوال 1 (سببِ اول / First Cause):

الحاد کا دعویٰ ہے کہ کائنات بگ بینگ اور کوانٹم فلکچوئیشنز کے تحت "عدم" سے خود بخود وجود میں آسکتی ہے، لہٰذا خالق کی ضرورت نہیں۔ اس کا عقلی جواب کیا ہے؟

جواب:

علوم کی اب تک کی معلوم تاریخ میں سب سے زیادہ شعوری مخلوق انسان ہے، اور سائنس خود انسان کی تحقیق کی مرہونِ منت ہے۔ اگر انسان اپنے وجود اور زندگی کے سببِ اول (First Cause) کے بارے میں اب تک کوئی حتمی سائنسی رائے قائم نہیں کر سکا، تو یہ اس بات کا خود ثبوت ہے کہ تخلیق کا ایک ماورائی سببِ اول موجود ہے۔ سائنسی علم ارتقائی، متغیر اور مفروضات پر مبنی ہے، جبکہ الحامی اور الہیاتی علوم کا دعویٰ حتمی، غیر متغیر اور ثبات پر مبنی ہے۔ ایک غیر حتمی اور بدلتے ہوئے سائنسی مفروضے کی بنیاد پر لافانی اور حتمی الہیاتی سچائی کا انکار منطقی طور پر باطل ہے۔ اس پر آپ میرا تفصیلی مضمون پڑھ سکتے ہیں

سوال 2 (معجزات اور طبعی قوانین):

الحادی عقل پسندی کا اعتراض ہے کہ معجزات طبعی قوانین کے خلاف ہیں لہٰذا وہ تاریخی افسانے ہیں۔

جواب:

معجزات کا طبعی قوانین سے ماورا ہونا ہی ان کے سچا اور الہیاتی نشان ہونے کی اصل دلیل ہے۔ اگر وہ عام طبعی قوانین کے مطابق ہوتے تو ان میں معجزانہ شان اور خالق کی قدرت کا ثبوت کیسے قائم ہوتا؟ تاریخ کے کسی اہلِمائن یا فلاسفر نے انبیاء کے واقعات کو ان کے دور میں جھٹلایا نہیں بلکہ عاجز آ کر انہیں سحر یا کہانت کہا۔ لہٰذا آج کا انسان محض سائنسی عدمِ تکرار کی بنیاد پر تاریخی حقیقت کو رد نہیں کر سکتا۔

سوال 3 (اخلاقیات کا سرچشمہ):

ملحدین کے نزدیک انسانی اخلاقیات محض مادی ارتقاء اور بقائے باہم (Survival of the Fittest) کا نتیجہ ہے۔

جواب:

جن معاشروں میں انبیاء مبعوث ہوئے، وہاں کوئی مادی ارتقاء موجود نہیں تھا، بلکہ انبیاء کی الہیاتی تعلیمات ہی نے انسانی تہذیب اور جدید اخلاقی اقدار کی بنیاد رکھی۔ مثال کے طور پر، حضرت محمد ﷺ کے "امی" ہونے کے باوجود انسانی تاریخ کا بے مثال اخلاقی و قانونی نظام پیش کرنا اس بات کی کھلی دلیل ہے کہ اخلاقیات کا اصل سرچشمہ مادی ارتقاء نہیں بلکہ خالق کی بھیجی ہوئی وحی ہے۔

باب دوم: عمودی اعتراضات اور تفصیلی فکری محاکمہ

اعتراض 4 (خالق کا سبب / Who Created God?):

اگر ہر شے کا سبب ہونا ضروری ہے، تو خالق کا سبب کون ہے؟

جواب:

کائنات کا خالق اس مادی کائنات اور زمان و مکان (Space & Time) کی حدود سے بالکل ماورا ہے۔ سبب کا قانون (Law of Causality) مخلوق اور مادی اشیاء پر لاگو ہوتا ہے، خالق پر نہیں۔ عقلِ سلیم کا تقاضا ہے کہ تسلسلِ اسباب (Infinite Regress) کو منطقی طور پر ایک ایسی ذات پر ختم ہونا پڑے گا جو خود غیر معلول (Uncaused) ہو اور ہر شے اس کی محتاج ہو۔ انسان کا کام خالق کو پہچان کر اس کی اطاعت و بندگی کرنا ہے، نہ کہ اس کی ان صفات کی کھوج میں پڑنا جس کا علم انسان کی محدود حسیات کی دسترس میں نہیں۔

اعتراض 5 (نیورو سائنس اور روح کا معمہ):

دماغی چوٹ یا ادویات سے شخصیت اور فیصلے بدل جاتے ہیں، تو کیا شعور محض دماغ کی کیمیائی پیداوار ہے؟

جواب:

ادویات اور مادی اجزاء صرف جسمانی و عصبی مشینری کی حد تک اثر انداز ہوتے ہیں جس کی ایک مادی حد ہے۔ دماغ روح اور شعور کے اظہار کا ایک آلہ (Hardware/Instrument) ہے، اس کا اصل سرچشمہ نہیں۔ اگر آلہ یا انسٹرومنٹ خراب ہو جائے تو اس کی کارکردگی متاثر ہوتی ہے، لیکن اصل محرک یا روح ختم نہیں ہوتی۔ روح (امرِ ربی) کے بغیر مادے میں زندگی پیدا کرنا سائنس کے لیے آج بھی ایک نا قابلِ عبور چیلنج ہے۔

اعتراض 6 (معجزات کی لیبارٹری میں عدمِ تکرار):

سائنس کے تجربات لیبارٹری میں دوہرائے جا سکتے ہیں، معجزات کیوں نہیں؟

جواب:

معجزات خالق کی طرف سے انسان کے شعور پر حجت تمام کرنے کی خاص نشانیاں ہوتی ہیں۔ طاقت اور معجزہ دکھانے کے بعد اسے چھپانا ہی شعوری اور حکیمانہ اصول ہے۔ اگر معجزات روز مرہ کے سائنسی تجربات کی طرح تکرار پذیر ہوتے تو ان کی انفرادیت اور ہیبت ختم ہو جاتی اور اس دور میں ہر شخص چھوٹا خدا بن کر بیٹھ جاتا۔ سائنس کا دائرہ تکرار پذیری تک ہے، جبکہ معجزات کا تعلق تاریخی سند اور قانونِ شہادت سے ہے۔

مضمون: ڈاکٹر ابرار چوہدری کا فکری و علمی سفر

ڈاکٹر ابرار چوہدری پاکستان اور بین الاقوامی علمی حلقوں کی ایک معتبر فکری شخصیت، قانون دان، کالم نگار اور حقوقِ انسانی کے محقق ہیں۔ انہوں نے انسانی حقوق، قانون اور معاشرتی ارتقاء کے موضوعات پر گراں قدر علمی خدمات انجام دی ہیں۔ آپ کے فکری سلسلے "دی ہیومن ایکارڈ" (The Human Accord) کا بنیادی مقصد جدلیت، عقلِ سلیم، اور الہیاتی علوم کے مابین ایک ہم آہنگ اور آفاقی فریم ورک تشکیل دینا ہے تاکہ جدید انسان کو الحادی تشکیک اور مادی بحران سے نکال کر معروضی حقیقت اور روحانی ارتقاء کی سمت گامزن کیا جا سکے۔

شائع دی ہیومن اکارڈ 9 نومبر 2026

میگزین